(قربانی کےمسائل)
میسج#1
عبادت مالی دوقسم کی هوتی هے پهلی وه هےکه دوسرےکومال کا مالک بنایاجائے, مشلا صدقه دیاجائے,
دوسری قسم: جس میں مال کوتلف کیاجائے مشلا غلام آزادکرنا.
قربانی میں هی دونوں مفهوم جمع هیں
(قربانی کی شرعی تعریف)
"یه یعنی قربانی کاجانور شریعت میں اس مخصوص جانورکوکهتےهیں جواسکی شرائط اورسبب پائےجانےکےساتھ مخصوص عمرکا مخصوص دن میں ثواب کی نیت سے ذبح کیاجاتاهے"
(فتاوی هندیه ج:٥ ص:٢٩١)
(قربانی کےمسائل)
میسج#2
حضرت آدم علیه السلام کےزمانه سےاب تک مختلف صورتوں میں قربانی رائج رهی هے
زمانه جاهلیت میں بھی لوگ اسکوعبادت سمجھتےتھے
مگربتوں کےنام پرقربانی کرتےتھے
مسلمان حضرت ابراهیم علیه السلام کی سنت پرعمل کی غرض سےقربانی کرتےهیں
حضرت ابن عمررض فرماتے هیں.
"رسول الله صلی الله علیه وسلم نےهجرت کےبعددس سال مدینه طیبه میں قیام فرمایا هرسال برابر قربانی کرتےرهے"
*مرکزی اشاعت گجرات نیوز*
(قربانی کےمسائل)
میسج#3
قربانی کس پرواجب هے؟
قربانی هراس مرد اورعورت پرواجب هے جس میں درج ذیل باتیں پائی جائیں.
1:اسلام
پهلی شرط هےمسلمان هونا. لهذاکافرپرقربانی واجب نهیں.
2:مقیم هونا
یعنی آدمی مقیم هومسافرنه هو. اس لحاظ سےمسافرپرقربانی واجب نهیں.
3:آزادهونا
پس غلام پرقربانی واجب نهیں. اگرچه وه تجارت کےلیےاجازت یافته هو.
4:عاقل اوربالغ هونا
مجنون اورنابالغ بچےپرقربانی واجب نہیں.
*مرکزی اشاعت گجرات نیوز*
(قربانی کے مسائل)
میسج#4
جن بستیوں شہروں میں جمعه وعیدین کی نمازجائزهے وہاں عیدکی نمازسے پہلےقربانی جائزنهیں.
اگرکسی شخص نےنمازعیدسے پهلےقربانی کردی تواس پردوباره قربانی لازم هے.
البته چھوٹے گاوں جهاں جمعه وعیدین کی نمازنهیں هوتی وهاں لوگ 10ذوالحجه کی صبح صادق کےبعدقربانی کرسکتےهیں.
ایسےهی اگرکسی جگه کسی عذرکی وجه سےنمازعیدنه هوسکے تونمازعیدکاوقت گزرجانے کےبعدقربانی درست هوگی.
*مرکزی اشاعت گجرات نیوز*
(مسائل قربانی)
میسج#5
قربانی کےایام:
قربانی کی عبادت صرف تین دن کےساتھ مخصوص هےاوروه ذالحجه کی دسویں گیارهویں بارهویں تاریخیں هیں.
ان تاریخوں میں جب چاهےکرسکتاهے
خواه رات هو یادن,
البته دن کی قربانی کرنابهترهے.
پهلےدن کرنا افضل هے
اور بارهویں تاریخ کومغرب کےبعدقربانی کرناجائز نهیں هے.
(مرکزی اشاعت گجرات)
*سروس لگانےکاطریقہ*
FOLLOW MNTSPAK1
لکھ کر 9900 اور 40404 پربھیج دیں.
شکریہ
(مسائل قربانی)
میسج#6
آداب قربانی:
1: قربانی کےجانوروں کوچندروزپهلےسےپالنا افضل هے
2: قربانی کےجانورکادودھ نکالنا, اسکےبال یااون کاٹنامکروه هے
اگرکسی نےایساکرلیاتودودھ بال یااون کی قیمت کاصدقه کرناواجب هے
3: قربانی سےپهلےچھری کوخوب تیزکے اور ایک جانورکو دوسرےکےسامنےذبخ نه کرے اورذبخ کےبعدکھال اتارنےاور گوشت کےٹکڑےکرنےمیں جلدی نه کرے جب تک که جانورپوری طرح ٹھنڈا نه هوجائے.
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
(مسائل قربانی)
میسج#7
قربانی کرنے کامسنون طریقه:
1: اپنی قربانی کوخوداپنےهاتھ سے ذبخ کرناافضل هے اگرخود ذبخ کرنانهیں جانتا دوسروں سے ذبخ کرواسکتاهے مگرذبخ کےوقت وهاں حاضررهناافضل هے.
2: قربانی کی نیت صرف دل سےکرناکافی هے زبان سےکهناضروری نهیں
البته ذبخ کےوقت
"بسم الله الله اکبر"
زبان سےکهناضروری هے
نوٹ:
اپنے تمام دوست احباب کویه سروس لگاکر دیں.
طریقه:
FOLLOW MNTSPAK1
لکھکر 9900
اور
40404
پرسینڈکردیں
شکریه
(مسائل قربانی)
میسج#8
جب جانورکوذبخ کرنےکےلیے قبله رخ لٹائےتو یه آیت پڑھے.
"انی وجھت وجھی للذی فطرالسموات والارض حنیفا وماانا من المشرکین, ان صلاتی ونسکی ومحیایومماتی لله رب العالمین"
اور ذبح کرنےکےبعدیه دعاپڑھے.
"اللھم تقبله منی کما تقبلت من حبیبک محمدوخلیلک ابراهیم علیھماالسلام"
نوٹ:
اپنے تمام دوست احباب کویه سروس لگاکر دیں.
طریقه:
FOLLOW MNTSPAK1
لکھکر 9900
اور
40404
پرسینڈکردیں
شکریه
(مسائل قربانی)
میسج#9
قربانی کےجانوراورانکی شرائط:
بکرادنبه بھیڑایک هی شخص کی طرف سےقربانی کیاجاسکتاهےگائےبیل بهینس اونٹ سات آدمیوں کی طرف سےایک کافی هے بشرطیکه سب کی نیت ثواب کی هو ان میں سےکسی کی نیت محض گوشت کھانےکی نه هو.
بکرابکری ایک سال کاهوناضروری هے بھیڑاوردنبه اگراتنافربه اورموٹاتازه هوکه دیکھنےمیں سال بھرکامعلوم هوتاهو وه بھی جائزهے
گائےبیل اوربھینس دوسال کی اوراونٹ پانچ سال کاهوناضروری هے
(مسائل قربانی)
میسج#10
قربانی کےجانورکی شرائط:
3: اگرجانورفروخت کرنےوالا پوری عمربتاتاهے اورجانور کی ظاهری حالت سے اسکی بات ٹھیک معلوم هوتی هے
تواس پراعتمادکرناجائزهے
4: جس جانورکےسینگ پیدائشی طورپرنه هوں یادرمیان سےٹوٹ گیاهوتواسکی قربانی جائزهے البته سینگ جڑسےاکھڑگیاهے. جسکااثردماغ پرهونالازم هےتواسکی قربانی درست نهیں
5: خصی جانور کی قربانی جائزبلکه افضل هے.
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
MNTSPAK1
(مسائل قربانی)
میسج#11
جن جانوروں کی قربانی درست نهیں:
1: اندھےکانےلنگڑے جانورکی قربانی درست نهیں.
2: تمام شرکاء کامواحدهوناضروری هےاگر ایک بھی مشرک هواتوسب کی قربانی نهیں هوگی.
3: ایسامریض لاغر جانورجوقربانی کی جگه تک اپنےپیروں پرچل کرنه جاسکے اسکی قربانی بھی جائز نهیں.
4: جس جانورکاتهائی سےزیاده کان یادم وغیره کٹی هوئی هو اسکی قربانی بھی جائزنهیں.
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
FOLLOW MNTSPAK1
snd to 9900 & 40404
(مسائل قربانی)
میسج#12
جن جانوروں کی قربانی جائز نهیں:
5: جس جانورکےدانت بالکل نه هوں یااکثرنه هوں اسکی قربانی بھی جائزنهیں.
6: جس جانورکےکان پیدائشی طورپربلکل نه هوں اسکی قربانی بھی درست نهیں.
7: ناک کٹےاورچار تھن والےجانورکےتھن اگردو یادوسےزیاده کٹے هوں, اوردو تھنوں والےجانورکاتهن ایک تهائی سےزیاده کٹا هواهو تواسکی قربانی جائز نهیں.
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
MNTSPAK1
(مسائل قربانی)
میسج#13
جن جانوروں کی قربانی جائزنهیں:
8: اگرجانورصحیح سالم خریداتھاپھراس میں کوئی عیب ایساپیداهوگیاکه جسکی وجه سےجانورکی قربانی جائزنهیں,
تواگرخریدنےوالا غنی صاحب نصاب نهیں تواسکے لیےاس عیب دارجانور کی قربانی جائزهے,
اوراگریه شخص غنی صاحب نصاب هےتواس پرلازم هےکه اس جانورکےبدلے دوسرےجانور کی قربانی کرے.
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
FOLLOW MNTSPAK1
SND TO 9900 &
40404
(مسائل قربانی)
میسج#14
متفرق مسائل:
1: عیدکی نمازسےپهلے قربانی کرناجائزنهیں لیکن جس شهرمیں کئی جگه نمازعیدهوتی هواوراسی شهرمیں کسی جگه بھی نمازعیدهوگئی هوتوپورےشھر میں قربانی جائزهے.
2: قربانی کےجانورکےاگرذبح کرنےسےپهلے بچه پیداهوگیایاذبح کےبعداسکےپیٹ سےزنده بچه نکل آیاتواسکوبھی ذبخ کردیناچاهیےاور اگرقربانی کےدنوں میں اس بچےکوذبح نه کیاتواسکا صدقه کرناواجب هے,
اوراس بچے کاگوشت کھانا بھی جائزهے.
(مسائل قربانی)
میسج#15
متفرق مسائل:
3: جس شخص پرقربانی واجب تھی اگراس نےقربانی کاجانورخریدلیا پھروه گم هوگیایاچوری هوگیاتواس پرواجب هےکه اسکی جگه دوسری قربانی کرےاگرچه دوسری قربانی کےبعدپهلا گمشده جانورمل جائے
توبهترهےاسکی قربانی بھی کردےلیکن اسکی قربانی کرناواجب نهیں هے
(مسائل قربانی)
میسج#16
بڑےجانورکی قربانی میں ساتوں حصےداروں کاصحیح العقیده مسلمان هوناضروری هے
الله کی توحید.
رسول الله (صلی الله علیه وسلم) کی رسالت وختم نبوت اورعظمت صحابه واهل بیت سےاختلاف رکھنےوالے کسی ایک حصه دار کی شمولیت سے باقی چھے حصه داروں کی قربانی ضائع هونے کا احتمال هے.
(مسائل قربانی)
میسج#17
قربانی کی کھال:
1: قربانی کی کھال کواستعمال میں لانا, مشلا مصلی بنالینا یاچمڑےکی کوئی چیزڈول وغیره بنوالینا, یه جائزهے لیکن اسکو فروخت کیاتواسکی قیمت اپنے خرچ میں لاناجائزنهیں. بلکه اسکاصدقه کرناواجب هے اورقربانی کی کھال کوفروخت کرنابغیرنیت صدقه کےجائز نهیں.
(فتاوی عالمگیری)
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
(مسائل قربانی)
میسج#18
2: قربانی کی کھال کسی خدمت کےمعاوضےمیں دیناجائزنهیں اس لیےمسجدکے موذن یاامام وغیره کےحق الخدمت کےطورپرانکو کھال دینادرست نهیں. البته اگرامام یاموذن یاخادم ناداراورغریب هوں توایسی صورت میں انکوقربانی کی کھال دیناجائزهے.
3: مدارس اسلامیه کےغریب اورنادارطلباء ان کھالوں کابهترین مصرف هیں که اس میں صدقه کاثواب بھی هےاحیاےعلم دین کی خدمت بھی, مگرمدرسین وملازمین کی تنخواه اس سےدیناجائزنهیں
(مسائل قربانی)
میسج#19
قربانی کی کھال:
4: ایسے هسپتال اورشفاخانے جن میں غریبوں کامفت علاج کیا جاتاهو اورصدقات وزکوة کا الگ حساب رکھا جاتاهو اور صرف غریبوں کو ادویات وغیره مفت دی جاتی هوں تو ایسے شفاخانوں اور هسپتالوں کوقربانی کی کھالیں دی جاسکتی هیں.
*مرکزی اشاعت گجرات سروس*
# 03035372486
*نمازعیدکاطریقه*
جب نمازعیدکےلئے کھڑاهوتونیت باندھ کرسورة ثناء هڑھے.
جب ثناء ختم کرچکےتوکانوں تک هاتھ اٹھاکرتین تکبیریں کهے, هردفعه هاتھ کھلے چھوڑدے.
پھرهاتھ باندھ کرسورة فاتحی اور کوئی سورت پڑھےاور بدستوررکعت پوری کرے.
اب دوسری رکعت میں رکوع سے پهلےبدستور کانوں تک هاتھ اٹھا کرتین تکبیریں کهے.
اورهربارهاتھ کھلےچھوڑدے.
اورچوتھی بارتکبیرکھه کرهاتھ اٹھائےبغیررکوع میں چلاجائے اورپھرعام نمازکی طرح دوسری رکعت پوری کرے.
(بقیه میسج)
نمازعیدکاطریقه:
نمازکےبعدخطیب کھڑاهو کردوخطبےپڑھے.
دوسراخطبه پڑھنے کےبعدلوگ منتشرهوجائیں.
اسکےبعد هاتھ اٹھاکردعامنگنامنقول نهیں هے.
تکبیرات تشریق:
9 ذی الحجه کی نمازفجرسےلے کرتیره کی نمازعصر تک هرباجماعت نمازکےبعدایک دفعه بلندآواز سےتکبیرات تشریق کاکهناواجب هے
زیاده بلندآواز سےمطلب چلاچلا کرکهنانهیں بلکه اس قدرجسےساتھ والا آدمی سن سکے
تکبیرتشریق یه هے
الله اکبر الله اکبر لااله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد
*مرکزی اشاعت گجرات*
FOLLOW MNTSPAK1
snd to 9900 & 40404
تکبیرات تشریق:
9 ذی الحجه کی نمازفجرسےلے کرتیره کی نمازعصر تک هرباجماعت نمازکےبعدایک دفعه بلندآواز سےتکبیرات تشریق کاکهناواجب هے
زیاده بلندآواز سےمطلب چلاچلا کرکهنانهیں بلکه اس قدرجسےساتھ والا آدمی سن سکے
تکبیرتشریق یه هے
الله اکبر الله اکبر لااله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد
*مرکزی اشاعت گجرات*
FOLLOW MNTSPAK1
snd to 9900 & 40404
(مسائل قربانی)
قربانی کےصرف تین دن هیں
میسج#1
غیرمقلدین کاعقیده هے که قربانی کے چار دن هیں اوروه اس سلسله میں کچھ روایات پیش کرتے هیں جوکه ضعیف هیں,
جبکه حضرت عبدالله بن عمر رض سےصحیح سندکےساتھ ثابت هےکه وه فرماتے هیں که قربانی تین دن هے. )اسی سلسلےمیں هفت روزه اهل حدیث میں عبدالستار حماد نےدلائل بھی دئے هیں که قربانی چاردن هے)
هفت روزه اهل حدیث جلد٣٨ ٢٧ اپریل تا٣ مئی ٢٠٠٧ء
(مسائل قربانی)
قربانی کےصرف تین دن هیں
میسج#2
1: سیدناعبدالله بن عمر رض نےفرمایا "الاضحی یومان بعدیوم الاضحی"
قربانی والےدن کےبعد(مزید) دودن قربانی هوتی هے.
(موطاامام مالک جلد٤ صفحه٤٨٧ ح١٠٧١ وسنده صحیح, السنن الکبری للبهیقی ٦٩٧/٩)
2:
سیدناعبدالله بن عباس رض نےفرمایا "قربانی کےدن کےبعد دودن قربانی هے اورافضل قربانی نحر والے(پهلے) دن هے.
(احکام القرآن للطححاوی ٢٠٥/٢ ح١٥٧١
وسنده حسن)
(مسائل قربانی)
قربانی کےصرف تین دن هیں
میسج#3
3:
سیدناانس بن مالک نےفرمایا: "الاضحی یومان بعده"
قربانی والے(اول) دن کےبعددو دن قربانی هوتی هے.
(احکام القرآن للطحاوی ٢٠٦/٢ ح ١٥ء٧ وھوصحیح)
4:
سیدنا علی رض نےفرمایا: "النحرثلاثة ایام". قربانی کے تین دن هیں.
(احکام القرآن للطحاوی ٢٠٥/٢ ح١٥٦٩ وھوحسن)
(مسائل قربانی)
قربانی کےصرف تین دن هیں
میسج#4
"قربانی کےتین دن هیں عیدکادن, اوردودن اسکےبعدکے,
اوریهی قول حضرت عمر رض, حضرت علی رض, حضرت عبدالله بن عمر رض, حضرت عبدالله بن عباس رض, حضرت ابوهریره رض اورحضرت انس رضی الله عنهم اجمعین کابھی هے. حضرت امام احمد رح نےکهاکه قربانی کےتین دن هیں اوریهی بهت سےصحابه کرام سے مروی هےاوریهی قول امام مالک رح, امام ثوری رح اورامام ابوحنیفه رح کابھی هے"
(المغنی جلد٨ صفحه ٩٣٨)
No comments:
Post a Comment